تھانہ کورال اسلام آباد کی حدود میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، غوری ٹاؤن میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم صفدر کھوکھرکو گرفتار کرلیا گیا ہے، شہری کی اطلاع پر رات گئے تھانہ کورال کے ایس ایچ او معہ جوانوں نے غوری ٹاون میں کاروائی کی ہے، صفدر کھوکھر سمیت قبضہ مافیا کے تین کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے.

- Home
- پاکستان
- اسلام آباد
- اسلام آباد پولیس نےعلاقہ مکیں کو ڈرانے والا ملزم گرفتارکرلیا