اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کے بعد کا فیصلہ محفوظ کرلیا، اس فیصلے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی،

وکیل پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی نے کہا کہ ہمیں قانون کے مطابق 2014ء میں این او سی جاری ہوا،2019ء میں پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی کی توسیع کی درخواست مسترد کردی ، عدالت نے ہمارا قانونی این او سی بھی معطل کردیا،
عدالت نے استفسار کرتے ہوئے پوچھا کہ جن لوگوں نے وہاں گھر بنا لیے کیا انہوں نے سی ڈی اے سے اجازت لی ؟

علی رضا ایڈوکیٹ وکیل پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی نے جواب دیا کہ عدالت میں یہ مقدمہ ہی نہیں ہے،عدالت نے جوابا کہا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ عدالت نے کوئی غیر قانونی حکم دیا ؟ وکیل پارک ویو ہاوسنگ سوسائٹی نے کہا کہ یہ عوامی فلاح کا مقدمہ نہیں، مقامی افراد کے ذاتی جھگڑے ہیں،

عدالت نے زمین پر قبضے کی درخواستوں کو پٹیشن بنادیا ، قانون کے مطابق ذاتی جھگڑوں کی درخواستوں کو عوامی فلاح کی پٹیشن نہیں بنایا جاسکتا،زمین پر قبضے کی درخواستوں پر صرف الزامات ہیں جس کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر کو بھیجا،

Shares: