اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی، امریکی سفارتخانہ

0
48

وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی، امریکی سفارتخانہ

باغی ٹی و ی : اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔

اس ضمن میں امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے مطابق اسٹریٹ کرائم کے زیادہ تر واقعات اسلام آباد کے سیکٹر جی 6، 7، ایف 6 ، 7 اور ایف 10 میں ہو رہے ہیں .امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 9 اور آئی 10 میں بھی جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتیاں ، موبائل اور پرس چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے جب کہ اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں بھی چھینی جا رہی ہیں۔امریکی سفارتخانہ نے اپنے شہریوں کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قیمتی اشیاء لے کر باہر نہ نکلیں۔

کراچی اور سندھ میں‌ سٹریٹ‌کرائم بڑھ گئے ، سندھ ایپکس کمیٹی سرجوڑ کر بیٹھ گئی

واضح‌رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی جس میں شہر میں جاری اسٹریٹ کرائم اور جرائم کی دیگر وارداتوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے یہ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ کویہ بھی بتایا گیا کہ طاقتورمجرموں کی پشت پناہی کرتے ہیں ، اورپھریہی لوگ ان مجرموں کی رہائی کا سبب بنتے ہیں

ایڈیشنل آئی جی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیاتھا کہ ’شہرمیں نشےکےعادی افراد بہت زیادہ ہیں،نشہ آور چیزیں جرائم کے پیسوں سے ہی خریدی جاتی ہیں، جب ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی گئی تو جرائم کا گراف کم ہوا اور واضح فرق نظر آیا تھا‘

Leave a reply