اسلام آباد اور راولپنڈی میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے، سڑکیں تالاب میں تبدیل، گاڑیاں ڈوب گئیں، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔
راولپنڈی اسلام آباد میں صبح کے وقت موسلا دھار بارش سے جل تھل ہو گیا، راولپنڈی کے کئی علاقوں میں پانی داخل ہونے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ نالہ لئی کی سطح بھی کئی فٹ بلند ہو گئی۔
https://twitter.com/haider_mateen/status/1547097197661110272
دوسری جانب ملک بھر میں مون سون کے دوسرے اسپیل کی کل سے انٹری متوقع ہے۔
جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، جب کہ گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ ڈیالہ روڈ کچی پہاڑی کے علاقے میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں 13 جولائی بروز بدھ کو بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈھوک جمعہ سمیت کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جس سے شہری پریشان ہوگئے، گھروں میں پانی بھرنے کے باعث لوگ جان بچانے کیلئے چھتوں پر چڑھ گئے۔