اسلام آباد: ڈینگی سے ایک مریض چل بسا جبکہ 57 افراد متاثر

0
32

اسلام آباد میں ایک دن میں ڈینگی سے 1 مریض چل بسا جبکہ 57 افراد متاثر، اور مجموعی تعداد 14 سو تک پہنچ گئی ہے.

پاکستان میں ڈینگی وائرس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی سے 57 افراد متاثر ہوئے۔ جبکہ اسلام آباد میں ڈینگی میں مبتلا ایک اور شخص انتقال کر گیا، انتقال کرنے والا شخص ترلائی کا رہائشی تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والا شخص نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔

ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کی مجموعی تعداد 1388 تک جا پہنچی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد ‏اسلام آباد میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
‏اسلام آباد کے شہری علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 45 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثر افراد کی تعداد 532 ہو گئی ہے، جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 45 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 194 ہے اور پولی کلینک میں ڈینگی کے 45 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 25 مریض زیر علاج ہیں۔

پنجاب میں ڈینگی کے 152 کیسز رپورٹ ہوئے ، سیکریٹری صحت کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں 71، لاہور 47 اور گوجرانولہ میں ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ قصور، وہاڑی اور شیخوپورہ سے ڈینگی کے 3، 3 کیسز سامنے آئے، ملتان، نارووال اور ساہیوال سے ڈینگی کے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے، لیہ ،راجن پور ،حافظ آباد، خانیوال، چکوال، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی کے 3 ہزار 437 کیسز ریکارڈ ہوئے، جبکہ صوبائی دارلخلافہ لاہور سے ڈینگی کے ایک ہزار 384 کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب بھر میں ڈینگی سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

Leave a reply