اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے21ویں میچ میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام اۤباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسکور بورڈ پر 179 رنز کا ہندسہ سجایا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 180 رنز کا ہدف 3 گیندیں قبل حاصل کیا، اسلام اۤباد کی جیت میں کولن منرو نے اہم کردار ادا کیا، منرو نے 29 گیندوں پر63 رنزکی شاندار اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی بیٹنگ کا اۤغاز مایوس کن رہا اور ابتدائی 4 وکٹیں جلد گرگئی تھیں۔ ٹیم کے صرف 17 رنز پر کپتان سرفراز سمیت اوپنر ول سمید، یاسر خان اور افتخار احمد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد محمد نواز اور نجیب اللہ زدران نے ذمہ دارانہ بلے بازی کی ، دونوں کے درمیان 104رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
نجیب اللہ زدران نے 59 اورمحمد نواز نے 52 رنزبنائے۔ اس کے بعد عمر اکمل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 14گیندوں پر43رنز اسکور کیے، عمر اکمل نے 5 شاندار چھکے بھی لگائے۔ پشاور یونائیٹڈ کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3 کھلاڑیوں کو اۤؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف نے 2 اور رومان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔