اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

0
47

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے.

اسلام آباد انتظامیہ نے دو ٹوک فیصلہ کرلیا ہے کہ تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنے یا دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست بھی دائر کردی ہے، جس میں عدالت سے پی ٹی آئی کی دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جس کے باعث پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ درخواست میں یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوا، اور حملہ آور گرفتار بھی ہو چکا ہے، جس سے واضح ہے کہ ان کی جان کو شدید خطرات ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ خیبرپختون خوا کے وزیر اسلام آباد میں اسلحہ ساتھ لانے کا کہہ چکے ہیں، جب کہ فواد چوہدری کے بدلہ لینے جیسے بیانات بھی ریکارڈ پر ہیں۔ گزشتہ روز خیبرپختون خوا کے صوبائی وزیر سماجی بہبود انور زیب کی ویڈیو وائر ہوئی تھی، جس میں وہ وزیرآباد واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم اسلحے سمیت اسلام آباد داخل ہوں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
وزیر سوشل ویلفئیر انور زیب خان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو چیلنج کیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے کہا ہم یہ اسلحہ لے کر آئیں گے، اور ہم عمران خان کا بدلہ لے کررہیں گے۔

Leave a reply