اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس

0
53


اسلام آباد کے گاؤں سید پور میں دو سے تین چیتوں کی موجودگی کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر علاقے میں نفری تعینات کر دی گئی ہے، جب کہ علاقہ مکینوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کو بھی چیتوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع کردی گئی ہے۔ جب کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال پر شہری 15 پر اطلاع کر سکتے ہیں۔ چیتوں کے آنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے سید پور گاؤں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے اور گھروں میں رہنے کیلئے مساجد سے اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کل چھ چیتے دیکھے ہیں جن میں سے تین بڑے اور تین چھوٹے بچے ہیں، چیتوں نے اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک بکری کو بھی مار ڈالا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد، ایبٹ آباد سمیت دیگر علاقوں میں رات اور دن کے اوقات میں تیندوں کو دیکھا گیا ہے، جب کہ متعدد واقعات میں تیندوں کی جانب سے انسانوں اور جانوروں پر حملے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جنگی حیات کے ماہرین کے مطابق اسلام آباد کا مارگلہ نیشنل پارک کئی جانوروں کا مسکن ہے، تاہم اب فطری جنگلی حیات کے اس بڑے مسکن میں بڑی تبدیلی نظر آنے لگی، جس کا ایک ثبوت دن کے اوقات میں ان تیندوؤں کا نظر آنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کا حکم دے دیا
پاکستان کی جی ڈی پی کو 2050 تک 18 سے 20 فیصد تنزلی کا خدشہ
ہائی کورٹ ڈپٹی کمشنر کی ذمے داریاں نہیں سنبھال سکتی. اسلام آباد ہائی کورٹ
لیپرڈ پریزرو زون میں انسانوں کے داخلے پر پابندی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر لیپرڈز اب دن میں بھی نکل رہے ہیں۔ کچھ ماہرین کے مطابق انہیں دراصل اپنے شکار کیلئے اوور ٹائم لگانا پڑ رہا ہے۔ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ محمد سخاوت کے مطابق اس اینیمل کو رات کے وقت کمپی ٹیشن کے ساتھ ہی دوسرے اینیملز ہوتے ہیں، اس وقت وہ شکار نہیں کرپاتا،تو وہ دن کے وقت وہ اپنی ایکٹیویٹیز کو پرفارم کرتا ہے۔ لیپرڈز کا دن کے وقت نظر آنا بے شک ایک غیر معمولی عمل ہے لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لیپرڈز مارگلہ نیشنل پارک میں محفوظ ہیں۔

Leave a reply