اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جے آئی ٹی قائم کردی

0
67

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جے آئی ٹی قائم کردی

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے پولیس نے جے آئی ٹی قائم کردی ہے جس میں ایس پی،سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8رکنی جے آئی اسلام آباد دھماکے کی تحقیقات کرے گی جبکہ حساس اداروں کے افسران ،ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگی. ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی اسلام آباد خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی.

خیال رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے. اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق یہ واقعہ سیکٹر آئی ٹین فور میں اس وقت پیش آیا تھا جب ایگل سکواڈ نے چیک پوائنٹ پر ایک مشکوک ٹیکسی کو تلاشی کے لیے روکا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
گورنرپنجاب آج رات وزیراعلیٰ کوڈی نوٹیفائی کرنیکا ڈیکلریشن جاری کرینگے:رانا ثناء اللہ
گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا
پرویز الہی سبکدوش، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا عدالت جانے کا فیصلہ
میگ لیننگ پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی
رباط میں اسلامی مخطوطات کی بین الاقوامی نمائش شروع
اس سے قبل وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ نے صبح سویر پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ گاڑی میں خاتون بھی سوار تھی تاہم اسلام آباد پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات سے گاڑی میں خاتون کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ جبکہ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’ممکنہ طور پر ڈرائیور یا حملہ آور نے خود کو چادر سے لپیٹا ہوا تھا جس سے خاتون کی موجودگی کا گمان ہوا ہو۔‘

Leave a reply