اسلام آباد میں ہونیوالے 2 روزہ ڈئیلاگ میں دہشتگردی کے بارے انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ نے دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے بارے میں انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جبکہ اسلام آباد میں 6 اور 7 مارچ کو ہونے والے دوروزہ ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت سید حیدر شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری (یو این اینڈ ای ڈی) وزارت خارجہ نے کی، اور امریکی وفد کی سربراہی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں قائم مقام کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی کرسٹوفر لینڈبرگ کر رہے تھے۔

دو روزہ بات چیت میں کثیرالجہتی فورمز پرانسداد دہشت گردی تعاون، علاقائی انسداد دہشت گردی کے منظر نامے کا جائزہ، سائبر سیکورٹی اور پرتشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا، امریکی امداد کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور خاص طور پر انسداد منی لانڈرنگ اور انصاف کے شعبے میں صلاحیتوں کی تعمیر پر توجہ دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
فریقین نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی صلاحیت کو بڑھانے میں ان منصوبوں کی اہمیت کواجاگر کیا اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خلاف اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر میں مشترکہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بات چیت کو جاری رکھنے اور اس بارے مزید انڈرسٹینڈنگ پیدا کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Shares: