اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں دنیال الرحمن نے مردوں جبکہ نور نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں دنیال الرحمن نے مردوں جبکہ نور نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ہے

اسلام ٹین پن بائولنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کھیلی گئی اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں دنیال الرحمن مردوں اور نور نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا ۔ مردوں کے ایونٹ میں جنید خان اور رانا افضال اختر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح خواتین کے ایونٹ میں روزینہ اور نادیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی طحہ مال راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک ریاض خان تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔ مردوں کی کیٹیگری میں اول آنے والے کھلاڑی دنیال الرحمن کو دس ہزار روپے بمعہ ونرٹرافی، دوئم آنے والے کھلاڑی جنید خان کو سات ہزار روپے بمعہ رنر اپ ٹرافی اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی رانا افضال اختر تین ہزار روپے کیش ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں کھیلے گئے اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں مردوں کے ایونٹ میں دنیال الرحمن نے 421 سکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جنید خان 368 سکور کے ساتھ اور رانا افضال اختر 359 سکور کے بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ اس سے ایک روز قبل کھیلے گئے خواتین کے فائنل مقابلوں میں نور نے 165 سکور کے ساتھ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ روزینہ نے 124 سکور کے ساتھ دوسری اور نادیہ نے 66 سکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے سو سے زائد کھلاڑیوں نےحصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی طحہ مال راولپنڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ملک ریاض خان نے کہاکہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ اور اثاثہ ہیں اور کھیل کے میدان میں ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہی کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ آخر پر پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.