پاکستان اور برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے حوالہ سے ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے بعد اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالہ کیا جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفاہمت کی یادداشت پر برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دستخط کیے ہیں مفاہمتی یادداشت کے متن کے مطابق مفاہمت کی یادداشت جرم سے نمٹنے میں زیادہ متحرک تعاون فراہم کرے گی۔ برطانیہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرے گا.
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پنے ٹوئٹ میں برطانیہ کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مفاہمت کے تحت اسحاق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا۔
Productive two days meetings in London with UK Home Secretary @sajidjavid & FCO MoS @MarkFieldUK. UK signs first ever MoU for extradition to Pakistan, setting legal basis for extradition of Ishaq Dar in absence of a treaty. pic.twitter.com/gPM8WRA6pz
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) May 27, 2019
واضح رہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف احتساب عدالت میں کیس زیر سماعت ہے وہ علاج کے لئے لندن گئےا ور وہیں کے ہو کر رہ گئے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر اسحاق ڈار کا پاپسورٹ بھی منسوخ کیا جا چکا ہے.