وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات

0
95
Ishaq Dar

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی پرائم منسٹر (نائب وزیراعظم) تعینات کردیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر خارجہ کی ڈپٹی وزیراعظم کے طور پر تقرری وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر گئے ہوئے ہیں، اس دوران اسحاق ڈار بھی انکے ہمراہ ہیں، اس دورے کے دوران ہی اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنا دیا گیا ہے،اسحاق ڈار پاکستان کی تاریخ کے دوسرے ڈپٹی وزیراعظم ہیں، ا س سے قبل چوہدری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے پر رہ چکے ہیں۔قبل ازیں اسحاق ڈار بھی پاکستان کے وزیر خزانہ رہ چکے ہیں، موجودہ حکومت میں‌محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ دی گئی تھی جبکہ اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ دی گئی تھی،اب انہیں نائب وزیراعظم کا عہدہ بھی مل چکا ہے

ن لیگی سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کےلیے کوئی پیغام نہیں ہے،ایک ٹی وی پروگرام کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی دوڑ نہیں لگی ہوئی ہے کابینہ اور بیانیے سے متعلق ہر فیصلہ سابق وزیراعظم اور پارٹی قائد نواز شریف کرتے ہیں

Leave a reply