اسحاق ڈار کے نام پرقانونی اعتراضات شروع ہوگئے

ishaq dar

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئےاسحاق ڈار کے نام پرقانونی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کےباہرمیڈیاسےگفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف نے کہا کہ اسحاق ڈارکو نگران وزیراعظم بنانے کے حوالے سےحکومت کی طرف کوئی اشارہ نہیں ہے،ایک معتبر صحافی نےخبرلیک کی ہے،اس کےعلاوہ ابھی کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا اس حوالےسے ابھی کام بھی شروع نہیں ہوااور میرےعلم میں نہیں ہے،وہ میرے بھائی ہیں،میرے دوست ہیں،میرا کئی سال کا تعلق ہے جومجھے عزیزہے،اکٹھےمشرف کی قید کاٹی ہے۔ وزیردفاع نے کہا کہ میری خواہش بھی ہے اگراسحاق ڈار نگران وزیر اعظم بن سکتے ہیں تو اچھی بات ہے،تاہم اسحاق ڈار کے نام پرقانونی اعتراضات شروع ہوگئے ہیں،حکمران پارٹی سےکوئی نگران وزیراعظم آئےگا تو لوگ اعتراض کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف ضرور وطن واپس آئیں گے،اس میں کوئی شک نہیں۔

Comments are closed.