وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے سے ملاقات

وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ریزیڈنٹ نمائندے نٹ اوسٹبی نے جمعہ کویہاں وزارت خزانہ میں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے نٹ اوسٹبی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان میں سیلاب سے بچائو کے اقدامات کرنے میں بہترین شراکت دار ہونے پر سٹیئرنگ کمیٹی برائے موسمیاتی موزونیت پاکستان کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ایک تعمیری منصوبہ تیار کرنے کے لیے یو این ڈی پی اور پلاننگ ڈویژن کی مشترکہ کوششوں کو سراہا جو جنوری 2023 میں جنیوا کانفرنس میں پیش کیا گیا تھا۔

اس کانفرنس میں پاکستان مختلف شراکت داروں کی حمایت حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہا۔ نٹ اوسٹبی نے وزیر خزانہ کو یو این ڈی پی کی جانب سے قلیل، درمیانی اور طویل مدتی اہداف کے لیے جاری ادارہ جاتی انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بحالی کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقتصادی امور ڈویژن اور وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے تعاون سے منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر خزانہ سے مزید درخواست کی کہ وہ ایس ڈی جیزسے متعلقہ منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے نجی شعبے کو شامل کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
نیب کی سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمدخان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کی انکوائری شروع
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار300روپے کااضافہ
ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
سابق سیکرٹری پنجاب کی اہلیہ کا شوہر کی گمشدگی پرچیف جسٹس سےازخود نوٹس کا مطالبہ
پاکستانی سائنسدان و ماہر تعلیم ڈاکٹر عطاء الرحمان کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزاز
پاکستانی معیشت کیوں ترقی نہیں کر رہی؟ عالمی بینک نےحقائق پیش کردیئے
وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں ترقیاتی شراکت دار کے طور پر یواین ڈی پی کے کلیدی کردار کو سراہا۔ انہوں نے ایس ڈی جیز کے حصول کیلئے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Shares: