وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کی ملاقات

ishaq dar

وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے ملاقات کی۔محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا، قطری وزیر مملکت کے ہمراہ قطر سرمایہ کاری اتھارٹی کے سینئر مندوبین بھی تھے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا پیغام پہنچایا، جس میں پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے اقتصادی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا، توانائی، کان کنی اور ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت خصوصاً غزہ کی سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، اسحاق ڈار نے فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے ثالث کے طور پر قطر کے فعال کردار کی تعریف کی۔

Comments are closed.