قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیکیورٹی اداروں، پولیس اور رینجرز کی بروقت کارروائی کو سراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جان کی قربانی دے کر دہشتگردوں کو انٹری پوائنٹ پر روکا،سیکیورٹی گارڈ کی قربانی نے دہشتگردوں کے بڑے حملے کو ناکام بنایا،
کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم
شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربان کرکے دہشت گردوں کو روکا،اپنی بہادرقوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنادیں گے،ملک میں دیر پا امن شہدا کی بڑی قربانیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا،قوم کی حمایت کے ساتھ دشمن کے مذموم مقاصد کو بے نقاب کریں گے،
واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں
آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ