نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا بنگلہ فوری طور پر نیلام کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
نیب لاہور کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کا بنگلہ نیلامی کرنے کے لیے فوری طور پر تمام کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
لاہور کے علاقے گلبرگ میں 4 کنال اراضی پر قائم بنگلے کی کل مالیت کا اندازہ 25 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بنگلے کی نیلامی کی صورت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب لاہور کی اسحاق ڈار سے یہ دوسری بڑی وصولی ہوگی۔اس سے قبل نیب اسحاق ڈار کے بینک اکاؤنٹ سے 50 کروڑ روپے نکال کر قومی خزانے میں جمع کروا چکا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو کرپشن ریفرنس میں عدم پیروی پر دسمبر 2017 میں مفرور ملزم قرار دیا تھا۔عدالت نے نیب ریفرنس میں ظاہر کی گئی ملزم کی تمام جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر کھے ہیں۔
اسحاق ڈار کی اہلیہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بنگلے کی نیلامی رکوانے کے لیے درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔ احتساب عدالت نے گلبرگ تھری لاہور کا گھر 7نومبر کو ضبط کر کے نیلام کرنے کا حکم دیا تھا ،تبسم اسحاق ڈار نے اسلام آباد کی عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ گلبرگ تھری لاہور کا گھر میری ملکیت ہے ،
واضح رہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر خزانہ کے گھر کو پناہ گاہ میں بدل دیا گیا تھا، حکومت نےا سحاق ڈار کے گھر میں بستر لگوا دیئے تھے ، سات کنال کے بنگلے میں تمام کمروں میں بستر لگائے گئے تھے، گھر کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ بھی لگا دیا گیا،اسحاق ڈار کے گھر میں موجود تمام کمرے ائیر کنڈیشنڈ ہیں اس گھر میں پنا ہ گاہ میں خواتین کی رہائش کا الگ انتظام کیا گیا تھا، کھانے کے ٹیبل بھی لگوا دیئے گئے تھے ،
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر کی نیلامی ہونی تھی تا ہم عدالتی حکم امتناع اور گاہک نہ آنے کی وجہ سے بولی روک دی گئی تھی، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاوَن لاہورنے نیلامی اگلی تاریخ تک موخر کر دی تھی اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے اس موقع پر کہا کہ اسحاق ڈار کے سیکریٹری نے اسٹے آرڈر دکھایا ہے قانونی ٹیم اسٹے آرڈر کا جائزہ لے گی،بارش اور موسم خراب ہونے کے باعث خریدار نہیں پہنچ سکے دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگلی تاریخ تک نیلامی موخر کر دی گی تھی بعد ازاں عدالت نے سٹے دے دیا تھا جو اب ختم ہو چکا ہے اور اسحاق ڈار کے گھر کو نیلام کرنے کے احکامات جاری ہو چکے ہیں
ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا
خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف
خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں
اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا
سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی








