کارکنان کو اشتعال دلانے والا ایک ہی آدمی تھا وہ عمران خان ہے، رانا ثناءاللہ

0
55
rana sana

وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کابینہ اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے ،ْان کو سمجھ لگ جائے گی، انہوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا ،

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو نفرت لوگوں میں منتقل کی انہوں نے اس کا علاج خود ہی کرلیا ہے، عمران خان کا ارادہ تھا کہ کہ ملک کے کسی حادثے سے دو چار کیا جائے آج وہ خود ہی اس حادثے سے دو چار ہوچکے ہیں،جن لوگوں نے شہدا کے قبروں پر ڈنڈے برسائے توڑ پھوڑ کی انکو معاف نہیں کیا جائے گا،جو خواتین جلاو گھیراو میں ملوث ہیں انکو قانون ہی رعایت دے سکتا ہے ،سزا میں کمی ہو سکتی ہے، کارکنان کو اشتعال دلانے والا ایک ہی آدمی تھا وہ عمران خان ہے، اشتعال دلانے والے جو دوسرے اور تیسرے درجے کے لوگ ہیں وہ کچھ خوف سے کچھ لالچ سے دوسری پارٹیوں میں گئے ہیں ،

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ آمد کے موقع پر کہا ہے کہ ‏تعلیم، صحت کے فروغ اور آبادی پر کنٹرول سے پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار ہو گی ،سستی اور بلا تعطل توانائی کی فراہمی سے معیشت و کاروبار میں نئی تیزی آئے گی، رواں سال 6210 ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں لاکھ12 ہزار نئے ٹیکس دہندگان کو رجسٹرڈ کیا ،وفاقی ترقیاتی بجٹ سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی اورروزگار بڑھے گا،تجارتی خسارے میں 40.4 فیصد کمی معاشی اقدامات کی درستگی ظاہر کرتی ہے ،تجارتی خسارہ 25.8 ارب ڈالر ہوگیا جو 43.4 ارب ڈالر تھا ، یہ بہتری کی جانب آغاز ہے ،درآمدات میں 29.2 فیصد کمی ہوئی جس کے معاشی صورتحال پر اثرات مرتب ہوئ5ای فریم ورک پاکستان میں معاشی ترقی کا گیم چینجر ثابت ہو گا،ایکسپورٹس،ای پاکستان،واٹر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ٹرن آ راؤنڈ پاکستان کے ستون ہیں، فریم ورک سےبرآمدات میں اضافے کے لیے نئے کاروبار، روزگار کی حوصلہ افزائی ہوگی،

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست بچائی اور معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے، جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،
عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور ملکر مشکلات کو حل کریں گے اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے . سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا دفاع بجٹ کے حساب سے دفاعی صلاحیت کو نہ تولا جائے ،عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا لیکن حالات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں۔

فیصل کریم کنڈی نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین، غریبوں کے لیے بہترین بجٹ ہے،بلاول بھٹو زرداری اگلے وزیراعظم ہوں گے ساری توجہ الیکشن پر ہے،قاسم کے ابا کہتے تھے کھمبے کو کھڑا کر لوں جیت جائے گا وہ باتیں کہاں گئی،

انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

بجٹ 2023-24 میں وزیر اعظم پیکج کے تحت 80 ارب کے منصوبے

 وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم

پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ تجاویز 

Leave a reply