بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم رکھی جارہی. وفاقی وزیر

0
49

وفاقی وزیر توانائی انجینیئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ 9 جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کیلئے بھی رقم رکھی جارہی ہے، ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہوں گے۔ جبکہ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ آئین کے مطابق انتخابات 10 نومبر سے آگے نہیں جانے چاہئیں، انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں دور ہورہی ہیں۔

علاوہ ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جہانگیر ترین نئی پارٹی نہیں بنا سکتے اور نہ ہی کسی پارٹی کے سربراہ بن سکتے ہیں۔ جبکہ اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان پر معاشی اور دفاعی پابندیاں لگوانا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 9 مئی کو اندرون ملک بغاوت کی ناکام کوشش کی، جس کی ناکامی کے بعد اب وہ بیرون ملک پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا مقصد پاکستان پر پابندیاں لگوانا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے حمایتیوں اور لابنگ فرمز کے ذریعے امریکہ اور دنیا کے دیگر ممالک کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ بیرونی طاقتوں کے ساتھ مل کر نئی بغاوت کی کوشش ہے۔

Leave a reply