پرویز الہٰی کے شریک ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی غیر قانونی

جو بھی یہاں آتا ہے، جھوٹ ہی بولنے آتا ہے,عدالت
0
45
parveez

لاہور:سپیشل کورٹ سنٹرل، چودھری پرویز الٰہی و دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی

ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے شریک ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی غیر قانونی تسلیم کر لی ،عدالت نے مونس الٰہی کو بھی اشتہاری قراردینے کی کارروائی کالعدم کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے ملزموں کی طلبی کے نوٹسز پر عمل کی رپورٹ بھی طلب کر لی

سپیشل جج سنٹرل بخت فخر بہزاد نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے استفسار کیا کہ چالان کدھر ہے؟ پراسکیوٹر نے کہا کہ 2 ملزم اشتہاری ہیں انکے ایڈریس پیش کرر ہے ہیں، ماتحت عدالت سے 2 ملزموں کے وارنٹ گرفتاری لئے گئے تھے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدالت کا کیا تعلق ہے؟ چالان یہاں اور اشتہاری ماتحت عدالت سے کروا رہے ہو، مقدمہ کب درج ہوا؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزموں کیخلاف 5 جون کو مقدمہ درج کیا گیا،جج بخت فخر بہزاد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کیا تاریخ ہو گئی ہے، تاخیر کا ذمہ دار کون ہے؟ پراسکیوٹر نے کہا کہ بیرون ملک فرار ملزموں کے غیر ملکی ایڈریس پیش کر دیئے ہیں، نوٹس جاری کر دیں،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ملزموں کو طلب نہیں کیا گیا، نہ وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے اور اشتہاری کر کے چالان لے آئے ہو، مونس الٰہی کیس میں اشتہاری قرار دینے کی ساری کارروائی غیر قانونی کی گئی،

فاضل جج نے پراسکیوٹر سے استفسارکیا کہ بینکنگ جرائم عدالت سے عبوری ضمانتوں کو ہائیکورٹ چیلنج کرنے کا آپ نے کہا تھا،پراسکیوٹر نے کہا کہ شریک ملزموں کی عبوری ضمانتوں کو ابھی چیلنج کرنے کا عمل جاری ہے، فاضل جج نے کہا کہ آپ لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہے، بس پرویز الٰہی کی فکر ہے، آپ لوگوں کو بس یہی ہے کہ پرویز الٰہی کو یہاں سے راولپنڈی بھیج دیں اور پریس کانفرنس کروا دیں، عدالت نے استفسارکیا کہ جس طرح ملزموں کو اشتہاری قرار دیا گیا کیا وہ عمل قابل وضاحت ہے؟ پراسکیوٹر نے کہا کہ ایف آئی اے نے ملزموں کو قانونی طور پر اشتہاری نہیں کروایا، عدالت نے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ تو پھر انکے خلاف آپ کیا سفارش کریں گے؟ پراسکیوٹر نے کہا کہ میں تو عدالت سے رحم کرنے کی سفارش کروں گا،عدالت نے استفسار کیا کہ قانون میں کہاں رحم کا لکھا ہے؟

عدالت نے ڈی ایس پی لیگل سے استفسارکیا کہ پرویز الٰہی کو پیش کرنے کی منظوری ہوئی تھی کیا بنا؟ ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ سر جیل حکام نے پیش کرنا تھا، پولیس نے تو پیش نہیں کرنا تھا،جج سپیشل کورٹ سنٹرل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی یہاں آتا ہے، جھوٹ ہی بولنے آتا ہے، اس ساری کارروائی پر مناسب حکم جاری کروں گا،

پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply