جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 198 ملزمان گرفتار،ترجمان اسلام آباد پولیس

0
46

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا

حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی، وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ایسی صورتحال میں آئین اب معطل ہی نظر آ رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک قانون اور آئین کے مطابق چلے گا جو جنگل کا قانون بنانے کی کوشش کرے گا اس کا حساب ہوگا،

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر مختلف کارروائیوں میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 198 ملزمان کو گرفتارکرلیا،

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل جاری ہے،مظاہروں میں شامل شرپسندوں کے پتھراو، جلاؤ گھیراؤ سے پولیس کے 58 افسران و جوان زخمی ہوئے،جلاؤ گھیراؤ میں پولیس کی 4 گاڑیاں جل گئیں، 9 توڑ دی گئیں، 25 موٹر سائیکل جلائے گئے، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر منظم پراپیگنڈہ مہم چلائی جارہی ہے۔اسلام آباد پولیس نے کسی 10 سال کے کم عمر بچے کو گرفتار نہیں کیا۔ پولیس افسران کو ان کے قانونی فرائض سے روکنے کے لئے نفرت انگیز پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے پولیس اپنے فرائض منصبی قانون کے دائرے میں رہ کر انجام دے رہی ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے۔ والدین اپنے کم عمر بچوں کو ممکنہ ہجوم سے دور رکھیں۔

تحریک انصاف کے کارکنان نے عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تھی جس پر پولیس نے گزشتہ رات سے ایکشن لیا اور پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے،

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لاہور میں درج مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلئے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، اسد عمر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہورمیں پیشی کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا حکم دیا جائے

عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا

Leave a reply