اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایسا کیا ہوا کہ طیارے کو رن وے سے واپس بلانا پڑ گیا؟ بڑی خبر آ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز بعض‌ مسافروں‌ کی ہنگامی آرائی کے سبب تاخیر کا شکار ہو گئی جس پر طیارے کو رن وے سے واپس بلانا پڑ گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز نو بج کر تیس منٹ پر روانہ ہو نی تھی لیکن اس طیارہ میں ایک ہی خاندان کے افراد بڑی تعداد میں سوار تھے جنہوں نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی جس سے پرواز تاخیر کا شکار ہوئی. بتایا گیا ہے کہ جن مسافروں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی یہ فیملی پینتیس افراد پر مشتمل تھی.

یہ پرواز اسلام آباد سے کراچی جار رہی تھی. اطلاعات کے مطابق ہنگامہ آرائی کئے جانے پر اے ایس ایف کے اہلکار طیارے کے اندر داخل ہوگئے اور ہنگامہ آرائی کرنیوالے خاندان کے سات افراد کو طیارے سے نیچے اتار لیا ۔ واضح رہے کہ ہنگامی آرائی کے سبب طیارے کو رن وے سے واپس بلانا پڑا. اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.

Comments are closed.