جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم ،توہین عدالت کیس کی سماعت ملتوی

0
103
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دگل کو گزشتہ سماعت کا حکم پڑھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گزشتہ سماعت کا حکم پڑھیں تاکہ دیکھا جا سکے کہ عدالتی حکم پر عمل ہوا یا نہیں ؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےاسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے کہا کہ جسٹس بابر ستار اور انکی فیملی کے خلاف مہم چلانے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے انکوائری رجسٹرڈ کر لی ہے چھ ملزمان کو ایف آئی اے نے نوٹسز جاری کر دئیے ، دو نے انکوائری جوائن کی ایک انکوائری میں آیا ہے دوسرے نے اپنا جواب بھیجا ہے ، ایف آئی اے نے جن کو نوٹس کئے ان میں ایک صحافی بھی ہیں ،

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان میں اِن سوشل میڈیا کمپنیز کے دفاتر نہیں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل نے عدالت میں کہا کہ نہیں، ان کمپنیز کو کہنے کے باوجود انہوں نے پاکستان میں دفاتر نہیں بنائے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ہماری حکومت کی طرف سے قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے؟ سائبر سیکیورٹی قوانین کے حوالے سے اُن کی اپنی پالیسیز ہیں، کیا پاکستان کی طرف سے اُن کمپنیز سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے؟ اِن کمپنیز کے ساتھ مشاورت کر کے قوانین بنائیں گے تو وہ یہاں دفاتر بنا لیں گے، جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ اس سب کے پیچھے کون ہے مگر ان تک کوئی پہنچ نہیں سکتا آگے چلیں،

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا ہے جسٹس بابر ستار توہین عدالت کیس کے تناظر میں لکھے جانے والے خط پر ایکس نے جواب دے دیا ہے انہوں نے ہائیکورٹ کو جواب نہیں دیا بلکہ کہا ہے امریکی ایمبیسی سے رابطہ کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کے ذریعے امریکی ایمبیسی سے رابطے کرنے کی ہدایت کر دی،

جسٹس بابر ستار کے خلاف چلائے جانے والے ہیش ٹیگز کب اور کن اکاؤنٹس سے شروع ہوئے،فیس بک ، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 45 اکاؤنٹس نے مہم چلائی،رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی،ڈائریکٹر ایف آئی اے نے عدالت میں کہا کہ جسٹس بابر ستار کے خلاف پہلا ٹرینڈ Will Babar Sattar Resign کشمیر کے خواجہ محمد یسین نے شروع کیا، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو حیران کُن ہے کہ کشمیر کی نیلم ویلی میں بیٹھے ایک شخص کو اچانک جسٹس بابر ستار سے متعلق پتہ چلا اور اُس نے لکھنا شروع کر دیا،

جسٹس بابر ستار کی فیملی کے پرسنل ڈیٹا تک کس نے رسائی کی؟ایف آئی اے نے مزید تین ہفتے مانگ لیے

جسٹس بابر ستار کی ذاتی معلومات لیک کرنے پر ایکس انتظامیہ کو خط

جسٹس بابر ستارکیخلاف مہم ، وزارت دفاع کی رپورٹ مسترد، دوبارہ جمع کرانے کا حکم

وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

تمباکو نوشی مضر صحت،پر پابندی کیوں نہیں؟ تحریر: مہر اقبال انجم

Leave a reply