اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں

0
49

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں.

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں جبکہ تھانہ گو لڑ ہ پولیس ٹیم نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے پا نچ عورتوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پو لیس اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بھر پور کا رروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ گو لڑ ہ پولیس ٹیم نے بعد حصول وارنٹ خا نہ تلا شی ریڈ کرکے غیر اخلا قی سر گر میوں میں ملو ث پا نچ عورتوں سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں قحبہ خانوں اور منشیات و شراب فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے،ا سلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا ”پکار”15-پر اطلاع دیں تاکہ شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا یا جاسکے۔

دوسری جانب اسلام آ باد کیپیٹل پولیس تھانہ کر پاکی بڑی کارروائی شہر ی کو اغواءکر نے کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مغوی کو بحفا ظت بازیاب کرالیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جا ری ہے۔ جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، تھانہ کر پا پولیس کو مدعیہ مقدمہ نے اطلاع دی کہ اس کے خا و ند کو ملزم جسکانام محمد آ صف ہے نے اغو اءکر لیا ہے،شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی تھا نہ کر پا پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش عمل میں لائی.
مزید یہ بھی بڑھیں؛
ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
جبکہ پولیس ٹیم نے تمام تر وسائل بر وئے کارلاتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے وقوعہ میں ملوث اغو اءکا رمحمد آ صف کو گرفتار کرلیا،پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرالیا، مزید تفتیش جا ری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

Leave a reply