اسلام آباد کیپیٹل پولیس عوام الناس کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور جرائم کا قلع قمع کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،
شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم پر حملے کا الزام
سی پی او آپریشنزسہیل ظفر چٹھہ کی ہدایات پر ڈی پی اورورل زون حسن جہانگیرکی زیر نگرانی ایس ایچ او کورال شفقت فیض معہ دیگر پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیمو ں نے گزشتہ چھ ما ہ کے دوران793ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ، جس میں سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث آٹھ گینگز بھی شامل ہیں، ملزمان میں قتل،اقدام قتل،اغواءبرائے تاوان،ڈکیتی، راہزنی، سرقہ بالجبراور گھریلو وارداتیں کرنے والے خطرناک ملزمان بھی شامل ہیں،
جیکولین سکیش کوخوابوں کا شہزادہ سمجھتی تھیں سپیشل کمشنر آف پولیس رویندر یادو
گرفتار ملزمان کے قبضہ سے7کروڑ47لاکھ روپے سے زائد کامال مسروقہ برآمدکیا گیا، جس میں36لاکھ 96ہزارروپے مالیت کے طلائی زیورات، 4کروڑ47لاکھ72ہزارروپے مالیت کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز، 7لاکھ 15ہزارروپے مالیت کے موبائل فون،43,817گرام چرس،1435گر ام ہیر وئن،658گر ام آئس،250لیٹرمعہ 517بو تلیں شراب اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ جس میں 53پسٹل معہ ایمونیشن، دو ہینڈ گر ینڈ اور تین عدد خنجر بھی شامل ہیں، پولیس نے اسی عرصہ کے دورا ن سنگین جر ائم میں ملو ث36 اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی،
اسی عرصہ کے دوران1422مقدمات بشمول اندھے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے چالان مجاز عدالتوںکو بھجوائے گئے،جبکہ تاوان کے غرض سے اغواء کئے گئے ایک پانچ سالہ بچے سمیت دیگر اغواء کے43مغویان کو بحفاظت بازیاب کرایا گیا ،پیشہ ور بھکاریوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 66 بھکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا،
اسلام آباد کیپیٹل پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں کر تے ہو ئے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کے سدباب کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ایگل اور فالکن سکواڈز کو مزید سہولیات کے ساتھ لیس کرکے مزید متحرک کر دیاگیا ہے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت کو امن کا شہر بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکو ک سرگرمی کے متعلق فوری اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار”15پر اطلاع دیں تاکہ ہم سب مل کر شہر سے جرائم کے خاتمے کویقینی بنا سکیں۔