اسلام آباد:اسلام آباد:سخت حبس میں ٹھنڈی ہوائیں اورژالہ باری:گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،اطلاعات کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش اور اولے برسنے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔شیشے ٹوٹنے کے یہ مناظردنیا بھر میں دیکھے جارہے ہیں

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق آج موسم نے ایسا رنگ جمایا کہ لوگوں کو عین الیقین کے بعد بھی حیرانی ہورہی تھی جب سخت حبس میں قدرت نے بڑے بڑے اولوں کے ساتھ بارش کو بھیج کرحبس کو دبا دیا

 

ادھر اسلام آباد میں بارش سے پہلے بادل ایسے چھائے کہ دن میں رات کا منظر ہوگیا، ایچ ایٹ قبرستان اور اطراف میں بھی بادل خوب برسے۔

اسلام آباد کے ساتھ مری اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ آزاد کشمیر میں میرپور نکیال میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ذرائع کے مطابق ٹیکسلا اور واہ کینٹ کے علاقوں میں بھی اولے گرے، سید پور میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

حکام نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں تمام مقامات پر نگرانی کر رہی ہیں۔دوسری طرف اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات جنوبی پنجاب میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Shares: