سندھ میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان

0
19

این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں اہم فیصلہ، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں تمام جامعات اور تعلیمی بورڈز پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔سندھ کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام نجی اورسرکاری جامعات کل سے100 فیصد حاضری کےساتھ کھولی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے جامعات میں محکمہ صحت والے کاؤنٹر لگائیں گے۔خیال رہے ملک میں کورونا کا زور ٹوٹنے پر این سی اوسی نے پیر 11 اکتوبر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ملک میں کورونا وباء کا پھیلاوٴ کم ہونے اور ویکسی نیشن کی بنیاد پر اب کلاسیں معمول کے مطابق ہوسکیں گی، پیر سے تعلیمی اداروں کو معمول کے مطابق کلاسز کی اجازت ہوگی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اوسی اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے ڈیٹا کے پیش نظر پیر سے تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پیر 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی اداروں میں کلاسز معمول کے مطابق ہوں گی ، تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق کلاسیں شروع کرنے کی اجازت کا فیصلہ کورونا بیماری کے پھیلاوٴ میں کمی اور سکولوں میں ویکسی نیشن کے پروگرام کے آغاز کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

Leave a reply