اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے فیصلے سے مشروط

islamabad highcourt

اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج اور نوٹیفکیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نےسماعت کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اس عدالت کے سامنے آ چکا ہے،درخواست گزار نے الیکشن ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن اس عدالت سے چھپایا، الیکشن کمیشن نے اس جلدبازی میں نوٹیفکیشنز کیوں جاری کیے، معاملہ دیکھیں گے،الیکشن کمیشن خود اسٹے آرڈر جاری کرتا ہے اور خود ہی نوٹیفکیشنز جاری کر دیتا ہے، اس صورتحال سے تو آئینی ادارے کے کام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے ہیں، اگر کمیشن کل شکایات درست قرار دے دیتا ہے تو نوٹیفکیشن کا کیا ہو گا؟کیا عدالت نوٹیفکیشن معطل رکھ کر درخواستیں نمٹا دے؟نوٹیفکیشن کو الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کر دیتے ہیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تین حلقوں کے کامیاب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفیکیشنز کو الیکشن کمیشن کے تحریکِ انصاف کے امیدواروں کی درخواستوں پر فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں،اسلام آباد سے لیگی ایم این ایز طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان اور راجہ خرم پرویز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز الیکشن کمیشن میں زیر التوا شعیب شاہین ، علی بخاری ، عامر مغل کی درخواستوں کے فیصلوں سے مشروط ہیں الیکشن کمیشن نے درخواستیں منظور کر لیں تو کامیابی کے نوٹیفکیشن کالعدم اور مسترد کر دیں تو کامیابی کے نوٹیفکیشن بحال ہو جائیں گے

اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

Comments are closed.