نواز شریف ناراض،جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نہیں چل سکے گی، شوکت یوسفزئی

0
181
yousaf zai

تحریک انصاف کے رہنما ،سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز سیٹ جیت نہیں سکتے تھے زبردستی لی گئی ہے

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی کا کہنا تھاکہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے، ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا ہے، نواز شریف ، مریم اپنی سیٹ نہیں جیت سکے، ہم عدالت جائیں گے،ان شاء اللہ ہمیں کافی امیدیں ہیں، انصاف ملے گا، مخصوص سیٹوں کا معاملہ بھی خوش اسلوبی سے طے ہو گا، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی بحران کسی کو سمجھ نہیں آ رہا،جن کو زبردستی حکومت میں دھکیلا جا رہا ہے انہیں تو کچھ سمجھ نہیں آ رہا، ڈیڑھ سال یہ حکومت میں رہے اور ملک میں تباہی مچائی، نواز شریف کو دوتہائی اکثریت نہیں ملی تو تووہ ناراض ہو گئے، شہباز شریف کو آگے کیا گیا، پی پی اور ن لیگ کا عہدوں پر اختلاف ہے، ساری سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں دھاندلی ہوئی ہے، پی ٹی آئی ورکرز کو آگے لائی ہے، میاں اسلم کو دیکھ لیں، عمر ایوب کو دیکھ لیں یہ کارکن ہیں، جمہوریت آج ختم ہو رہی ہے، فیملیز پارٹیز بن گئی ہیںَ،ہمارا حکومت سازی کا عمل مکمل ہو گیا ہے جلد سامنے لائیں گے، صحت کارڈ دوبارہ بحال کریں گے، وفاق سے اپنا حق مانگ رہے ہیں اور لیں گے، جعلی مینڈیٹ کے ذریعے آپ حکومت بنالیں گے، آئی ایم ایف کی غلامی کریں گے،مریم اپنی سیٹ نہیں جیت سکی، نواز شریف کا ڈرامہ فیل ہوا، نواز شریف کو دوتہائی نہیں ملی، مریم کو وزیراعلی پنجاب اور شہباز شریف وزیراعظم، یہ فیملی پارٹی ہے، عوام مایوس ہو چکی ہے، آپ کدھر جائیں گے، ایک دو ماہ بعد جلسے جلوس شروع ہو جائیں گے، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے جو سیٹی جیتیں یہ ہمارا مینڈیٹ ہے، نواز شریف تو اپنی سیٹ نہیں جیت سکا، یہ حکومت میں عہدے لے کر کیا کریں گے، معاشی بحران شدید ہے، جب تک عوامی مینڈیٹ نہیں ہو گا آپ کچھ نہیں کر سکتے،گیس مہنگی ہو گئی، بجلی مہنگی،پٹرول مہنگا ہو رہا، آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد ہو گا، عوام کو کیسے مطمئن کریں گے؟

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن میں پشاور کے 9 حلقوں کی کیسز کی سماعت ہوئی ہے،فارم 45 اور فارم 47 میں زمین آسمان کا فرق ہے،پشاور کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے نتائج تبدیل کیے گئےہم پہلے بھی الیکشن کمیشن آئے، پھر ہائیکورٹ بھیجا گیا، پانچ آر اوز نے ایک جیسی رپورٹ بنا کر بھیج دی ہے،آر اوز نے رپورٹ میں جھوٹ لکھا ہے،جو دھاندلی اور پیسہ چلا ہے ، وہ سب کے سامنے ہیں میں بہت عرصہ سے الیکشن میں حصہ لے رہا، آج تک فارم 45 کو تبدیل ہوتا نہیں دیکھا،فارم 45 جو ٹیمپر ہوئے ہیں یہ سیدھا فوجداری کا کیس بن رہا ہے، جو کریمنل کام ہوا ہے، اسے ہم چھوڑ نہیں سکتے ہیں،

اسلام آباد میں خواتین کی حنیف عباسی،خواجہ سعد رفیق کے ساتھ بدتمیزی

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

Leave a reply