اسلام آباد:غوری ٹاون کے مالک چوہدری عثمان عدالت سے گرفتار ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی مضبوط شخصیت اور معروف ہاوسنگ سوسائٹی غوری ٹاون کےمالک کو آج اس وقت سبکی اٹھانا پڑی جب وہ اپنے اوپرلگے الزامات کے سلسلے میں عدالت میں موجود تھے
ذرائع کے مطابق آج غوری ٹاون کے مالک چودھری عثمان پردریائےکورنگ کو تنگ کرنےاورہزاروں قیمتی درخت کاٹنےکامقدمہ درج تھا ،
ادھر اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سردار آصف نے غوری ٹاون کےمالک چودھری عثمان کو3سال قید،ڈیڑھ ارب روپےجرمانہ کی سزا،ایک ارب روپےکےپودےلگانےکاحکم دےدیا، مجرم کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا ہے
اسلام آباد،ہاوسنگ سوسائٹی غوری ٹاون کےمالک چودھری عثمان اپنے جرم کی پاداش میں اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دندناتے ہوئے جارہے ہیں pic.twitter.com/QWJ2783CFK
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) September 20, 2021
چوہدری عثمان کی گرفتارپران کے قریبی دوستوں کا کہنا ہےکہ ان پرجوالزامات ہیں وہ زیادہ تک درست نہیں ہیں، وہ بہت جلد ضمانت پررہا ہوجائیں گے ،
ادھرذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی دباو کے بغیرشہرکی خوبصورتی ، ترقی اورخوشحالی کے لیے اپنا سفرجاری رکھے گی