اسلام آباد ہائیکورٹ ، این اے 46، 47 ،48 سے ن لیگی اُمیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن معطل

0
110
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے تینوں حلقوں طارق فضل چوہدری ، انجم عقیل خان ، راجہ خرم نواز کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز معطل کر دئیے

این اے -46 PTI کے عامر مسعود مغل کے مدمقابل انجم عقیل ملک کی جیت کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا،این اے -47 شعیب شاہین کے مدمقابل نون لیگی طارق فضل چوہدری کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا،این اے 48 علی بخاری کے مدمقابل راجہ خرم کی جیت کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا.

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی مخالفین طارق فضل چوہدری ، راجا خرم اور انجم عقیل کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔۔

اسلام آباد ہائی کورٹ،اسلام آباد کے حلقہ این 46, 47 اور 48 کے انتخابی عذرداری کا معاملہ ،ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی،شعیب شاہین، فیصل چوہدری، علی بخاری و دیگر عدالت پیش ہوئے، شعیب شاہین نے کہا کہ میں حلقہ این اے 47کا امیدوار ہوں اور میرے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، تمام فارم 45 کے مطابق میرے ووٹ 1 لاکھ 4 ہزار 72 بنتے ہیں ،میرے مدمقابل طارق فضل چوہدری کے 51 ہزار 173 ووٹس تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کے پاس اس وقت اصل فارم 45 موجود ہیں ؟شعیب شاہین نے کہا کہ اصل فارم 45 ہم نے چھپا کر رکھے ہیں کیونکہ ہمیں چھیننے کا خدشہ ہے، رزلٹ جب آیا تو فارم 47 کے لیے ہم آر او کے آفس گئے، عدالت نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے کس سیکشن کے تحت فارم 45 اور 47 جاری کئیے جاتے ہیں، شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے سیکشن 90 شق 10 اور 13 کے تحتہ فارمز کا اجراء کیا جاتا ہے، وکیل نے کہا کہ قانون میں واضح ہے کہ ریٹرننگ افسر بغیر کسی تاخیر کے فارم 47 جاری کرے گا،جسٹس میان‌گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس تمام فارم 45 کب تک آئے ؟ شعیب شاہین نے کہا کہ الیکشن کی رات 12 بجے تک میرے پاس 380 فارم 45 آئے تھے، میں آر او کے افسر گیا تو میرے فارم طارق فضل چوہدری کے کھاتے میں ڈال رہے تھے اور ان کے میرے کھاتے میں،ریٹرننگ افسر کے دفتر گیا تو دھمکی دی کہا کہ جاو ورنہ اٹھاکر باہر نکال دیں گے،الیکشن نتائج کے بعد دو فارم 47 جاری کردئیے گئے تھے، فارم 47 کے مطابق طارق فضل چوہدری کو 1 لاکھ دو ہزار 502 جبکہ مجھے 86 ہزار 396 ووٹس دئیے گئے، الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر 10 فروری کو ایک اور فارم 47 جاری کیا گیا اس میں معمولی تبدیلی کی گئی، آن لائن فارم 47 کے مطابق میرے 86 ہزار 784 جبکہ طارق فضل کے 1 لاکھ دو ہزار سے کم کیا،

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

Leave a reply