اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی آج اہم ترین مقدمات کی سماعت اور فیصلے، سب کی نظریں عدالت پر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دہائیکورٹ میں آج اہم ترین کیسز کی سماعت ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس کے حوالہ سے نوازشریف کی سزا کیخلاف اپیل پرآج سماعت ہو گی، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے :نوازشریف کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ہے،عدالت میں جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی پر بحث کا آغاز ہوگا,سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست پر خواجہ حارث دلائل دیں گے,
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی آج وزیراعظم عمران خان کی مشیر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایاجائے گا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ فیصلہ سنائیں گے.معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان پر عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے,
مریم نواز نے پھر "ابا” کے لئے مشکل کھڑی کر دی
سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید تھے اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے تھے، تا ہم بیماری کے بعد انہیں ہسپتال اور پھر گھر منتقل کیا گیا بعد ازاں نواز شریف علاج کے لئے لندن روانہ ہو گئے اب انکا لندن گھر میں علاج جاری ہے. طبی بنیادوں پر نواز شریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ نے آٹھ ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کر رکھی ہے
نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج محمد ارشد ملک نے دونوں ریفرنسز پر فیصلے سنائے تھے اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو سات سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں عدم شواہد کی بناء پر بری کر دیا تھا۔
دس دن میں نواز شریف کو وزن کتنے کلو کم ہوا؟ ڈاکٹر بھی حیران