استحکام پاکستان تحریک کی الیکشن کمیشن میں پیٹشن دائر کرنے کا معاملہ ،الیکشن کمیشن کی جانب سے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا دیا گیا
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان تحریک کی درخواست خارج کردی ،الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل آئین اور قانون کے مطابق جاری رہے گا ،دونوں جماعتوں میں فرق واضح ہے ،استحکام پاکستان تحریک کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن روکنے کے خلاف پیٹشن دائر کی گئی تھی ،درخواست استحکام پاکستان تحریک کے صدر کلیم احمد کیجانب سے دائر کی گئی تھی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیا گیا تھا
اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل
جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،
چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا
نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،
بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں
پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا
فیصلے کے بعد استحکام پاکستان تحریک کی نائب صدر ایمن جاوید نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے ،الیکشن کمیشن نے ہماری درخواست کو نہ صرف مسترد کیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی ہے ،استحکام پاکستان پارٹی اور استحکام پاکستان تحریک میں کیا فرق ہے ؟ہم اس فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے پاکستان کی سیاست میں شوگر مافیا کا راج نہیں چلے گا ہمارا منشور اس ملک کا استحکام ہے
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری اپنی ضمانت ضبط کروائے گا
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل
استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل عنقریب مکمل ہو جائے گا، فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کو اللہ نے آج ایک اور میدان میں سرخرو کیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی اس کامیابی پر پروردگار کا شکر ادا کرتی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا عمل عنقریب مکمل ہو جائے گا۔الیکشن کمیشن میں دائر استحکام پاکستان تحریک کی پیٹشن خارج ہونے سے آئی پی پی کی رجسٹریشن کی راہ ہموار ہو گی ،الیکشن کمیشن کی جانب سے درخواست خارج ہونے پر آخری رکاوٹ بھی دور گئی۔ استحکام پاکستان پارٹی نے ہر رکاوٹ کو قانونی ضابطوں کے تحت عبور کیا ہے۔ آئی پی پی عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے جو ہر صورت عوام کی ترجمانی کرے گی ،انشاءاللہ جلد ہی استحکام پاکستان پارٹی باضابطہ یوم تاسیس کا اعلان کرے گی۔ مایوس عوام نے جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کو اپنا مسیحا مان رکھا ہے ،آئی پی پی قیادت فلاح کی سیاست کے لئے میدان عمل میں اتری ہے ،فلاحی سیاست کی علمبردار جماعت کو عوام سے کسی صورت دور نہیں رکھا جا سکتا۔