اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد انتظامیہ نے آئندہ 21 روز تک ہوٹلز بند کر دیئے نوٹی فیکیشن جاری-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے آئندہ 21 روز تک ہوٹلز عام عوام کیلئے شہر کے تمام ہوٹلز کو نئی بکنگ سے روک دیا ہے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلز کے خالی کمرے اسلام آباد انتظامیہ کے حوالے کر دیئے جائیں۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں لوگوں کے انخلا کے باعث پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔
افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے بعد ان کے اپنے ممالک بھیجنے کی خاطر دارالحکومت اسلام آباد میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں اسی سلسلے میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز 21 روز کے لئے بند کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تمام بند ہوٹلز کے رومز ضلعی انتظامیہ کے قبضہ میں ہوں گے۔
کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت
تمام ہوٹلز کو خالی کرانےکےاحکامات بھی جاری کر دئیےگئے ہیں۔ تمام ہوٹلزمیں افغانستان سے آئے غیرملکیوں کو ٹھہرایا جائے گا ہزاروں کی تعداد میں غیرملکی کل سے پاکستان پہنچنا شروع ہوں گے جنہیں مقررہ ہوٹلز میں رہائش کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے ہوٹلز خالی کرانےکا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے متوقع بحران پر پاکستان کو اعتماد میں لیا ہے، پاکستان سے بات چیت مہاجرین کی ممکنہ آمد کی تیاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانوں کی نقل مکانی کا بحران روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم افغان شہریوں کے ملک چھوڑنے کی حوصلہ شکنی نہیں کر رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے کارکنوں،صحافیوں،خواتین کے تحفظ کیلئے کام کرتے رہیں گے۔
افغانستان سے انخلا :امریکہ اورنیٹو افواج نے پاکستان سے مدد مانگ لی
خیال رہے کہ امریکہ اور اتحادی (نیٹو) افواج نے افغانستان سے انخلا کو مکمل کرنے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ لی ہے جسے پاکستان نے قبول کرلیا ہے- افغانستان میں طالبان سے جنگ کے دوران امریکہ اور اتحادی افواج کی مدد و معاونت کرنے والے افراد کو انخلا کے پہلے مرحلے میں پاکستان کا ویزہ دے کر کراچی لایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق افغانستان سے تقریباً 3 سے 4 ہزار افراد کراچی لا کر ایک ماہ تک رکھے جائیں گے اور اس کے بعد انہیں امریکہ منتقل کیا جائے گا امریکی و اتحادی افواج کی معاونت کرنے والے افراد کی کراچی میں رہائش کا بندوبست حکومت سندھ کرے گی۔
ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے آنے والی پروازیں ملتان، فیصل آباد اور پشاور بھی لائی جائیں گی لیکن لاہور میں یہ سہولت فراہم کرنے سے معذرت کر لی گئی ہے۔ افغانستان سے امریکی مدد گاروں کو نکالنے والی 5 ابتدائی پروازیں کراچی میں اتریں گی کراچی لائے جانے والے تمام افراد کو جناح ٹرمینل سے باہر لا کر بسوں کے ذریعے حکومت سندھ کی جانب سے مختص کردہ مقامات تک پہنچایا جائے گا-
واضح رہے کہ افغانستان سے پاکستانیوں سمیت غیرملکیوں کی بحفاظت انخلا کے لیے پاکستان کا مشن جاری ہے اور اب تک 30 سے زائد ممالک کے شہریوں کو انخلا میں مدد کی گئی ہے۔
ترک فوجیوں کا پہلا دستہ کارگو طیارے سے کابل سے براستہ اسلام آباد سے انقرہ پہنچا ہے۔ افغانستان میں اپنا مشن مکمل کر کے وطن واپس لوٹنے والوں کا انقرہ ایئرپورٹ پر خیر مقدم کیا گیا۔