اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا

0
58
imran khan

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان کو دوبارہ طلب کر لیا ہے.

اسلام آباد میں درج کیے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں 31جنوری تک توسیع کردی گئی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان کےخلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔  سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جس دوران عدالت نےعمران خان کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔  عدالت نے بابر اعوان کے وکیل سے استفسارکیاکہ 31 جنوری کو عمران خان عدالت آجائیں گے؟ جس پر وکیل بابراعوان نےکہا جی اب عمران خان بہتری محسوس کر رہے ہیں۔  بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی.

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی انسداد دہشت گری عدالت نے دہشت گردی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کی تھی. سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے کی تھی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی
عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے اور طبعی بنیادوں پر چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی تھی. عدالت نے عمران خان کی عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کردی تھی جبکہ کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی گئی تھی.

Leave a reply