اسلام آباد پولیس نے اسلام آباد کو بہت بڑی تباہی سے بچا لیا ۔
انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران علاقہ تھانہ سنگجانی سے ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر اور خودکش جیکٹ کا سامان برآمد کیا گیا ہے، ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے جارہے ہیں۔علاقہ تھانہ سنگجانی میں ایک آپریشن کے دوران کچھ ملزمان پولیس ٹیم کو دیکھ کے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقہ کو گھیر میں لیکر مزید نفری کی مدد سے تلاش شروع کردی۔جائے وقوعہ سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ ، ڈیٹونیٹر، تار اور خودکش جیکٹ کا سامان پولیس نے اپنی تحویل میں لیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بارودی مواد کو ناکارہ کردیا گیا ہے۔ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جارہا ہے۔ملزمان کی تلاش کےلیے ٹیمیں تشکیل دے کر آپریش جاری ہے۔مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں اسلام آباد پولیس نےسرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا،ایس ڈی پی او انڈسٹریل ایریا اور ایس ایچ او سبزی منڈی کی سپر ویژن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔علاقہ میں جرائم کے سدباب کی غرض سے سرچ آپریشن کے دوران گھروں، مشکوک افراد، دکانوں، سرائے، ہوٹلز اور موٹلز کو چیک کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہان ہے کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیک پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔ اور مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں،adجرائم سے منسلک افراد اسلام آباد میں ہر گز برداشت نہیں کئے جائیں گے۔
دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتار
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے علاقہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس افسران پر فائرنگ کی گئی ہے،پولیس ٹیم معمول کی پٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ پر تعینات تھی۔3 موٹر سائیکل سواروں کو مشکوک جانتے ہوئے پولیس نے چیکنگ کےلیے روکا۔2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ساتھی ملزم کی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے ملزمان دہشت گردی سمیت متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر
عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج
دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت
دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم
دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر
زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے
بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران