وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں آزادی مارچ سے قبل بڑی پابندی لگا دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پردوبارہ پابندی عائد کر دی گئی اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اسلحہ لائسنس پر پابندی لا فیصلہ جرائم کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظرکیا گیا ،لڑائی جھگڑے کےدوران اسلحہ کے استعمال سے امن خراب ہوتا ہے،
حکومت نے اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس پرتاحکم ثانی پابندی عائد کر دی ہے.
ماہ اگست میں آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق سلام آباد میں بدامنی عروج پر ہے۔ سیف سٹی کے شہری غیرمحفوظ ہیں اورجرائم کی شرح میں خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کو دی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سات ماہ میں 73 قتل، ڈکیتی کی 268 .چوری کی 188 اور عام چوری کی 263 وارداتیں ہوئیں
شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش……..ملکی سیاست میں کھلبلی مچ گئی
جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں
مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 7ماہ میں مختلف کیسز کی 2ہزار516شکایات درج ہوئیں،2ہزار403 شکایات پر عمل درآمد کیا گیا ،116پر تحقیقات جاری ہے،اسلام آباد ٹریفک پولیس کےخلاف 61شکایات موصول ہوئیں، 59پر عمل کیا گیا،
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 14اندھے قتل کیسز کا سراغ لگایا گیا، اغوا برائے تاوان کے 2مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا،مقدمات میں اغوا برائے تاوان، چوری ،ڈکیتی کے 34کیسز سامنے آئے،7ماہ کے دوران اسلام آباد میں 73قتل کے مقدمات درج ہوئے،
آزادی مارچ، جے یو آئی نے بھی بڑا یوٹرن لے لیا، شیخ رشید بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے
غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات میں 47 فیصد جبکہ منشیات کے مقدمات میں 56 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا