وفاقی دارالحکومت میں دھماکا، زخمی ہسپتال منتقل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکا ہوا ہے ،دھماکے کی آواز سننے کے بعد علاقے میں خوف و پراس پھیل گیا، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ای الیوان 3مرکز میں سلنڈر دھماکہ ہوا ہے جس سے 2افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

واضح رہے کہ سلنڈر پھٹنے سے دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا ہے، سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ گھروں میں سلنڈر کا استعمال کرتے ہیں اور ذرا سی بے احتیاطی سے سلنڈر پھٹ جاتا ہے.

سات ستمبر کو لاہور کے علاقے وحدت روڈ پر پیش آیا ،کشمیر بلاک کے گھر میں اچانک سلنڈر پھٹنے سے گھر کی بالائی منزل کے دو کمرے مکمل تباہ ہو گئے، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا، ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے

اس سے قبل ماہ جولائی میں لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے،

Shares: