اسلام آباد میں دوسرے لنگرخانے کا افتتاح،دو سال میں کتنے لنگر خانے کھولے جائیں گے؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احساس پروگرام کے تحت پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں جمعہ کو دوسرے لنگر خانے کا افتتاح کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق یہ لنگر خانہ دن میں دو مرتبہ مریضوں اور ان کے ساتھیوں سمیت 1000 افراد کو کھانا فراہم کرے گا۔
پہلے مرحلے میں آئندہ دو ماہ میں احساس سیلانی لنگر پشاور، سوات، ملتان، لاہور اور عمر کوٹ میں کھولے جائیں گے۔ مجموعی طور پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ (ایس ڈبلیو آئی ٹی) کیساتھ پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت ملک بھر میں دو سال کے عرصہ میں 112 لنگرخانے قائم کئے جائیں گے۔
پہلے لنگر خانے کا افتتاح وزیر اعظم نے 7 اکتوبر 2019 کو اسلام آباد میں پشاور موڑ کے مقام پر کیا تھا۔
قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پمز لنگر خانے کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر چیئرمین ایس ڈبلیو آئی ٹی کے مشیر محمد افضل چدمیا، چیف آپریٹنگ آفیسر محمد غزل اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر انصر بھی موجود تھے۔
فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟
جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟
پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
لنگر وزیر اعظم کے مزدور کا احساس اقدام کا حصہ ہیں جن کا بنیادی مقصد معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات بالخصوص دیہاڑی دار مزدورں کو کھانا فراہم کرناہے۔ احساس سیلانی لنگر پروجیکٹ کی بنیاد اخلاقیات کے تقاضوں پر مبنی ہے جس کا مقصد ایس ڈی جی 1 غربت کے خاتمے اور ایس ڈی جی 2 بھوک کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے…مریم اورنگزیب کی کڑی تنقید
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیر اعظم ذاتی طور پر اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پُرعزم ہیں کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص رات کو بھوکا نہ سوئے اور احساس اس وژن کوحقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہے۔ احساس فریم ورک کے تحت حکومت بنیادی طور پر لنگر خانوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہی ہے تاکہ اخراجات نہ ہوں۔ دوسری جانب حکومت جس چیز کیلئے اپنا کردار ادار کررہی ہے وہ تحفظ اور معیار کی فراہمی ہے اور تیسری چیزاس حوالے سے معلومات کو بڑے پیمانے پر پھیلانا ہے۔
احساس لنگر کا وزیراعظم عمران خان نے کیا افتتاح
بلاول سے کب تک محبت رہے گی؟ شیخ رشید نے دلی خواہش بتا دی
معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کے کر بے حد خوشی ہوئی کہ احساس لنگرخانے عزت و احترام کیساتھ غریب ترین افراد کو مفت اور معیاری کھانا فراہم کر کے ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔








