اسلام آباد میں پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ

cda it park

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انتظامیہ اسلام آباد کے شہریوں کو جدید اور معیاری آئی ٹی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے. اس ضمن میں سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزیشن سمیت متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر G-10 میں 3.3 ایکڑ رقبے پر پاکستان کا سب سے بڑا آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. جس کے لئے پلاٹ بھی مختص کردیا گیا ہے.

واضح رہے اسلام آباد آئی ٹی پارک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت قائم کیا جائیگا. اسی سلسلے میں گزشتہ روز انٹرنیشنل آئی ٹی کمپنی ہاواوے (Huawei) کے نمائندگان نے سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزیشن سمیت دیگر افسران کے ہمراہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کا دورہ کیا. اس موقع پر ممبر ٹیکنالوجی و ڈیجٹلائزیشن کی جانب سے ہاواوے (Huawei) کے نمائندگان کو آئی ٹی پارک سے متعلق تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی. انہوں نے بتایا کہ اس پارک میں 5 سے 6 ہزار فری لانسرز ایک چھت تلے کام کرسکیں گے. اسی طرح اس پارک میں نجی کمپنیاں جگہ کرائے پر لے کر آئی ٹی دفاتر بناسکیں گی.

اس موقع پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد شہر کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تاکہ اسلام آباد آنے والے شہریوں کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکیں.

مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

Comments are closed.