اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا فیصلہ، وزیراعظم کو بریفنگ

0
110

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مختلف منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، معاون خصوصی ندیم افضل چن، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چئیرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، چئیرمین سی ڈی اے عامر احمد علی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم کو نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے اور سرکاری زمین کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے کی حکومتی پالیسی کے تحت وفاقی دارالحکومت میں کمرشل، رہائش و کاروباری سرگرمیوں کے لئے کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کے حوالے سے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری ہاوسنگ ڈاکٹر عمران زیب نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے جی 13 سیکٹر میں واقع 45 ایکٹر کی بیش قیمت اراضی کمرشل، کاروباری سرگرمیوں اور رہائش کی ضروریات پورا کرنے کے لئے میسر ہے جس پر کثیر المنزلہ عمارات کی تعمیر کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دعوت دی جا سکتی ہے.

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطےکےامن اورسیکیورٹی کیلئےخطرہ ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدام روکنےپرزوردے، بھارت کوجارحانہ پالیسیوں سےروکناعالمی برادری کی ذمہ داری ہے، سعودی عرب اوریواےای کااس سلسلےمیں اہم کردارہے،

Leave a reply