وفاقی وزیر سائنس نے اسلام آباد میں‌ خواتین کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا اعلان کردیا

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے، غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔قبل ازیں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ خصوصی افراد کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننےکی صلاحیت سےمحروم ہیں۔ ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ ٹیکنالوجی معذورافرادکےلیےبہت سےنئے راستےتلاش کررہی ہے.

اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں 360ملین لوگ سننےکی صلاحیت سےمحروم ہیں، ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا،یہی وہ وقت ہے جب ہم ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں، آئی ٹی سیکٹر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمارے لئے قابل عزت ہیں،

دنیا کی معروف آئی ٹی کمپنی کی پاکستان میں لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کی آئی ٹی کمپنیز کا پاکستان میں آنا خوش آئندہے،یہ دنیا کو تبدیل کر دے گی ، ٹیکنالوجی معذور افراد کیلئے بہت سے نئے راستے تلاش کر رہی ہے

Shares: