باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے تھانہ بھارہ کہو کے حدود میں ہومیو پیتھک ڈاکٹر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔
مقتول کی اہلیہ نے مقتول کے بھائیوں پر شک ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کی درخواست دے دی ہے ۔ پولیس کے مطابق بخت منیر نامی ڈاکٹر اپنے کلینک سے نکل کر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی اور بخت منیر کو پانچ گولیاں لگیں بخت منیر کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ۔
مقتول کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا کہ بخت منیر کا اپنے بھائیوں کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا شک یے کہ اس کے بھائیوں نے قتل کروایا ہے ۔ ایس پی سٹی عمر خان کے مطابق مقتول کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری جلد از جلد عمل میں لائی جائے گی
https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1297021484548972547
قبل ازیں ایک اور واقعہ میں اسلام آباد میں جنگل کے قانون کے ناقابل یقین مناظر سی سی ٹی وی پرسامنے آ گئے،اسلام آباد کے سیکٹر جی تیرہ میں مسلح افراد نے بلاخوف و خطر صفی اللہ نامی شہری کو گھر میں گھس کر قتل کردیا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں چہرے واضح نظر آنے کے باوجو د ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان
بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر
وزیراعظم ہاؤس سے جلد بڑی گرفتاری متوقع
اسلام آباد رورل زون جرائم کا گڑھ بن گیا،منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے قائم