طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا، اعظم نذیر تارڑ

0
75
azam nazir tarar

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ کاکہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے دھمکیوں سے صاف ظاہر ہے کہ 9 مئی کے واقع میں کون ملوث تھا، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پرقبضے کی بات پہلی بار نہیں کی۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی دھمکیوں کا نتیجہ عوام پہلے بھی عوام کے سامنے ہے۔عدالتی معاملات کو عدالت اور سیاسی معاملات کو ڈائیلاگ سے حل کرنے چاہئیں۔طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا ہے اور نہ ہی ہوگا۔پی ٹی آئی کا جو رویہ ہے وہ قوم دیکھ چکی ہے،۔ جمہوریت کو مضبوط کرنے کےلئے ہمیشہ سیاسی جماعتوں نے آپس میں گفتگو کی۔
وزیرقانون کاکہنا تھا کہ گندم کے معاملے پر وزیر اعظم نے چھ میٹنگز کی ہیں۔گندم خریداری پر ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو تین دن بعد رپورٹ پیش کریں گی۔ وفاقی کابینہ میں گندم کی خریداری کا معاملہ حل کیاجائےگا۔کسانوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو ٹارگٹ کو نہ صرف بڑھایا بلکہ صوبائی حکومتوں سے بھی بات کی ہے۔اعظم نذیر تارڑ کاکہنا تھا کہ مئی 2023ء میں 14مئی کے انتخابات کیلئے جو کمیٹی بنی وہ فائنل نتیجہ پر پہنچ چکی تھی اگر اس وقت آمرانہ رویہ اختیار نہ کیاجاتاتو پی ٹی آئی کی تاریخ مختلف ہوتی۔

Leave a reply