پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر یلغاربزور طاقت روکیں گے، خواجہ آصف

khawaja asif

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی جانب سے 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کے اعلان پر کڑی تنقید کی ہے

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد وں کے ہاتھوں جن کی شہادتیں ہوتی ہیں، کے پی یا پنجاب یا کہیں اور پی ٹی آئی کا کوئی لیڈر جنازوں پر نہیں جاتا اور کبھی مذمتی بیان بھی نہیں دیا،آپ دیکھیں جس طرح بلوچستان میں کل بھی واقعہ ہوا، آج سے ہفتہ پہلے بھی واقعات ہوئے، کراچی ایئر پورٹ پر چائنیز پر حملہ ہوا، کسی چیز کے اوپر مذمتی بیان پی ٹی آئی کا کبھی دیکھا، انکو صرف ایک بات عمران خان کی رہائی یاد ہے، اسکے علاوہ کوئی ڈیمانڈ نہیں، ملکی ترقی کی وہ بات نہیں کرتے، اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،بیرون ملک پاکستانیوں کا معیشت پر اعتماد بحال ہو رہا ہے،بجلی میں ریلیف ملا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ہر شعبے میں ترقی نظر آ رہی ہے، یہ اسکا راستہ روکنا چاہتے ہیں، ایک ایسے موقع پر جب ملکوں کے چیف ایگزیکٹو، وزیراعظم، سربراہ یہاں آئے ہوں گے، وہ احتجاج کرنا چاہتے ہیں، شخصیات کا وجود آنا جانا ہوتا ہے، وجود وطن کا ہوتا ہے تا قیامت رہتا ہے، یہ اسکے درپے ہیں،انکے ذہن میں پاکستان کا کوئی ایسا وجود نہیں جس میں عمران خان حکمران نہ ہو، جس طرح شاندانہ گلز ار نے کہا تھا کہ خان نہیں تو پاکستان نہیں، یہ پوری پی ٹی آئی کہتی ہے، یہ جو اھتجاج کی کال آئی اس میں بھی یہی ذہنی کیفیت ہے، ڈاکٹر اسراراحمد اور حکیم سعید نے کہا تھا کہ یہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں، یہ ہر چیز کا حوالہ بانی پی ٹی آئی کو بنانا چاہتے ہیں، یہاں روزانہ شہادتیں ہو رہی ہیں، اسٹیبلشمنٹ اقتدار میں لانے کے لئے مدد کرے تو کہتے ہیں کہ آرمی چیف انکا باپ ہوتا ہے، آج عمران خان نے آرمی چیف کے خلاف جیل سے ٹویٹ کیا ہے،یہ ایسا شخص ہے جس کے کئی چہرے ہیں، ان کے پارٹی کے لوگوں نے کئی کئی جماعتیں بدلی ہوئی ہیں، جب یہ خود حکمران تھے تو انہوں نے کسی سے ملاقات کا حق دیا تھا؟ ہم جب قید تھے تو کیا ہمیں کسی پریس سے ملنے کا حق تھا؟ یہ بیٹھ کر پریس کانفرنسیں کرتے ہیں، سوشل مٰیڈیا پر ٹویٹ کرتے ہیں، نواز شریف منتیں کرتے رہے ان کو ان کی اہلیہ سے بات نہیں کرنے دی گئی ،کیا یہ بھول گئے ہیں یا ذہن سے نکل گیا ہے،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سازش 2014 کے دھرنے سے شروع ہوئی ، اس کے بعد 9 مئی ہوئی اور وفاق پر چڑھائی کی کوشش کی گئی یہ 9 مئی دوبارہ برپا کرنا چاہتے ہیں،کے پی سے اسلام آباد پر یلغار ہوئی، سرکاری مشنری استعمال کی گئی، اب یہ چوتھی کڑی ہے، جس میں وہ نہیں چاہتے کہ ملک کی عزت اور توقیر میں اضافہ ہو، وہ نہیں چاہتے کہ ملک کی معیشت بہتر ہو، ہماری عدالتیں سانس لینے پر سو موٹو لیتی رہیں، عدالتوں نے دھڑا دھڑ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف دیا، جتنا ریلیف بانی پی ٹی آئی کو ملا، کسی سیاسی لیڈر کو نہیں ملا،عدالتوں کو نظر نہیں آرہا بانی پی ٹی آئی ملک کی سالمیت کے ساتھ کیا کررہے ہیں، عدالتوں کو اس بات کا نوٹس لینا چاہیے، ہمارا اس سب میں کوئی مفاد نہیں لیکن قومی مفاد میں عدالتوں کی ذمے داری ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لیں، عدلیہ کی تاریخ قابل رشک نہیں، پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دی ہے، یہ آگے بھی ہوسکتی ہے، 15 کو احتجاج کی کال ملک کی سالمیت پر حملہ ہے، اسلام آباد پر یلغار روکنے کے لیے ریاست کی پوری طاقت اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، کسی قیمت پر پاکستان کی عزت کیخلاف اقدامات کی اجازت نہیں دیں گے، بانی پی ٹی آئی کو ساری سہولتیں عدلیہ نے دے رکھی ہیں، ساری سہولت کاری عدلیہ کررہی ہے، 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال پر اب تک نوٹس لے لینا چاہیے تھا، اگر نوٹس نہیں لیں گے تو تاریخ انہیں یاد رکھے گی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا پی ٹی آئی پر 15 اکتوبر کے احتجاج کو موخر کرنے پر زور

پی ٹی آئی 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال واپس لے، شیری رحمان

تحریک انصاف کا پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاج ناکام

پی ٹی آئی کی ملک دشمنی،ایس ای او اجلاس کے موقع پر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد میں احتجاج:مزید افغان بلوائیوں کے ہو شربا اعترافی بیانات منظر عام پر آگئے

اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

احتجاج کی آڑ میں شرپسندی،افغان بلوائی پیسے نہ ملنے پر پی ٹی آئی پر برس پڑے

علی گنڈاپور سمیت شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کےخلاف کارروائی ہوگی، محسن نقوی

Comments are closed.