اسلام آباد پولیس کی 2 ما ہ کی بڑی کامیابی پر اعزازی تقریب کا اہتمام

0
110

اسلام آباد پولیس کی کارکردگی کی گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آبادکی واضع ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 271 ملزمان کو گرفتار کرکے 16کروڑ 97 لاکھ سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا،ان میں ڈکیتی،سر قہ بالجبر کے 26 گینگز سمیت 190 ملزمان گرفتار کرکے دو کروڑ 71 لاکھ 98 ہزار نقدی جبکہ 2 گاڑیاں7 موٹر سائیکل برآمد کئے،نقب زنی اور سرقہ عام کے 20 گینگز سمیت 146ملزمان گرفتار کرکےان کےقبضہ سے2 کروڑ 52 لاکھ 3ہزار سے زائد نقدی،02 موٹر سائیکل بھی برآمد کئےگئے۔

اس کے علاوہ کارچوری کی وارداتوں میں ملوث 03 گینگز سمیت 24 ملزمان گرفتار کئے جن میں ان کے سرغنہ بھی شامل ہیں، جن کے قبضہ سے 3کر وڑ 43 لاکھ 15ہزار روپے مالیت کی22 گاڑیاں برآمد کی گئیں، جبکہ چوری شدہ برآمد ٹمپرڈ گاڑیوں کے05 ملزمان گرفتارکرکے ان سے کل 4کروڑ 2لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کی17ٹمپرڈشدہ گاڑیاں ریکورکی گئیں،چوری شدہ برآمد مو ٹر سائیکل کے 4 گینگز سمیت 137ملزمان کوگرفتارکرکے 13لا کھ 33 ہزار روپے ما لیت کے 26موٹرسائیکل ریکورکئےگئے،جبکہ دیگر کیسز کے 8ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےکل3 کروڑ 82 لاکھ 49 ہزارروپےسے زائدمالیت کی 15 گاڑیاں اور 4 موٹرسائیکل برآمد کئے گئے۔

اس عرصےمیں 102 اشتہاری مجرمان گرفتار کئے گئے اغواءبرائے تاوان اور قتل کےسنگین جرائم میں ملوث تھے 129عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا اسکےعلاوہ 4 اندھے قتل کے مقدمات میں ملوث 8ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، آئی جی اسلام آباد نے میڈیا نمائندگان اور شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ڈی آئی جی آپریشنز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنھوں نے انتھک محنت اور قلیل وقت میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں سے چھینا اور لوٹا ہوا مال مسروقہ برآمد کرانے میں کامیاب ہوئے ،میرے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ میں برآمد شدہ مال مسروقہ اپنے ہاتھوں سے اصل مالکان کے حوالے کر رہا ہو ں ۔

مال مسروقہ کی برآمدگی کی شرح کو مزید بہتر بنانے کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ، زونل ایس پیز کوہدایات جاری کی گئی ہیں ، مزید انھوں نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کی فوری دادرسی کے لئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ اور 8090ہیلپ لائن کا آغاز کیا گیا ہے، شہریوں کے ساتھ روابط بڑھانے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے جس کے تحت سینئیر پولیس افسران کا کھلی کچہریوں کا انعقاد ، روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر شہریوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔

جس کے خاطر خواہ نتائج برآمدہورہے ہیں مقدمات کے فوری اندراج کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے سیف سٹی کے کیمروں سے جرائم پیشہ عناصر اور لاءاینڈ آرڈر کے حوالے سے بھرپور مدد لی جارہی ہے قبل ازیں عوامی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ای ڈیسک کا قیام،ایف آئی آرایس ایم ایس الرٹ سسٹم اور دیگر بہت سارے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اسلام آباد پولیس کی بھرپور کوشش ہو گی کہ وہ اپنے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرتے ہوئے ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، ہمارا سرمایہ، محنت اور کوشش کا اصل حصول شہریوں کے مثبت تاثرات ہیں۔

دن رات محنت کرکے لوگوں کی چھینی ہوئی اشیاء برآمد کرنے والے افسران پر فخر ہے کسی جرم کے بعد اس کے حل کے لیے بڑا لمبا چوڑا طریقہ کار مکمل کرنا پڑتا ہے ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے کوشش کر رہے ہیں کہ معاملات کو صحیح طریقے سے لیکر چلا جائے کل کے پولیس اسٹیشن سے آج زیادہ بااختیار ہے اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ کا احساس دینے کی کوشش کر رہے ہیں کچھ گاڑیاں سوات کچھ پنجاب کے علاقوں سے بھی برآمدہوئی ہیں ۔

حقدار تک اس کا حق پہنچانے سے بڑا ثواب کوئی نہیں ہوسکتاہم اسلام آباد پولیس کو ماڈرن پولیس کی صورت میں ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں بنیادی سطح تک خدمات کی فراہمی کے لیے میڈیا کا ساتھ بھی چاہیے ا گر کہیں جرم سرزد ہوا ہے تو رپورٹ کریں ایس ایچ او کی مرضی کے مطابق پرچہ درج ہونے کا وقت پرانا ہوچکاایک ماہ دے رہا ہوں اس طرح کا فنکشن دوبارہ کریں گے،تقریب کے آخر میں آئی جی اسلام آباد نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔

Leave a reply