اسلام آباد سے 24 گھنٹوں میں 15 گرفتاریاں
اسلام آباد سے 24 گھنٹوں میں 15 گرفتاریاں
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر ،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں میں کا روائیاں کرتے ہوئے 15جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے پا نچ ملزمان نبیل ، بلا ل ، محمد امتیاز ، سمیع الحق اور عمر ان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتو ں میں استعما ل ہو نےو الا اسلحہ تین پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ما سک بر آمد کرلیے، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے تین ملزمان عابد محمود ، محسن شکیل اور قاصد محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 590گر ام ہیر وئن اور دو عدد پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، بنی گا لہ پولیس نے منشیا ت فروشی میں ملوث ملزم امجد حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 320گر ام چرس برآمد کرلی، تر نو ل پولیس نے بغیر اجا زت غیر قانونی طر یقے سے پٹر ول فروخت کر نے پر دو ملزمان عبد الرحمان اور محمود کو گرفتار کرلیا، سبزی منڈی پولیس نے ملزم محمد قاسم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، نو ن پولیس نے ملزم عبد اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دو مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،
عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،
مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید
عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںلاءاینڈ آرڈر کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ کورال پولیس ٹیم کو گلبر گ گر ین سے لا وارث کمسن بچہ ملا جسکو متعلقہ تھانے منتقل کیاگیا، جس نے اپنا نا م سائل خا ن ولد زبیر خا ن بتایا جو کہ اپنا رہا ئشی ایڈ ریس نہیں جا نتا تھا پولیس ٹیم نے سوشل میڈ یا اورتمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملنے والے کمسن بچے سائل خان کو بحفا ظت والدین کے حوالے کر دیا، اس موقع پر تھانہ پیر ودھائی کا سٹاف بھی موجود تھا، بچہ تھانہ پیر ودھا ئی کا مغو ی تھا ، بچے کے والدین کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفا ظت بچے انکے حوالے کر دیا، بچے کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔