اسلام آباد،گھر سے سکول جانیوالی 15 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی نائن تھری سے نامعلوم ملزم نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ خالد محمود نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مورخہ 7/5/22 کو بوقت آٹھ بجے صبح میری بیٹی فاطمہ خالد اختر خالد محمود ساکن جی نائن تھری گورنمنٹ ہائی سکول گرلز سیکٹر جی نائن تھری اسلام آباد کو چھوڑنے کے لئے میری بیوی خود گٸی۔میں دن کو نماز سے 2:15 منٹ پر فارغ ہوا تو اپنی بیگم سے اپنی بیٹی فاطمہ خالد جس کی عمر 14/15 سال ہے.میری بیٹی کا رنگ گورا جو کہ سکول یونیفارم میں تھی۔پتہ کیا کے ابھی تک واپس نہ آئی ہے۔تو خطرہ لاحق ہوا ۔اور میں جلدی سے اس کے سکول پہنچا تو سکول بند تھا۔کافی تلاش کیا مگر میری بیٹی کا کچھ پتہ نہ چلا۔

گھر آکر مزید پتہ براری کی گئی۔تو معلوم ہوا کہ گھر کا موبائل گھر میں موجود نہ ہے۔ہماری کسی سے کوئی دشمنی وغیرہ نہ ہے۔اور نہ ہی مجھے کسی پر شک ہے۔لیکن مجھے قوی یقین ہے۔کہ میری معصوم بیٹی کو کوئی نامعلوم ورغلا پھسلا کر لے گیا ہے۔قانونی کاروائی کرکے میری بیٹی کو برآمد کیا جائے۔تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 400/22 بجرم 365B درج کر کے تفتیش شروع کر دی

قبل ازیں تھانہ گولڑہ کے علاقے شاہ اللہ دتہ میں نامعلوم ڈکیت گروہ نے وکیل کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔گاڑی اور باقی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔گزشتہ روز مدعی مقدمہ اکبر منیر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا خرم اکبر چوکہ ایڈوکیٹ ہے۔اور پراپرٹی کا کام بھی کرتا ہے۔مورخہ 6/5/22کو شام گوجرانوالہ سے اسلام آباد آیا۔درمیانی شب قریب رات 12:30 بسواری کارنمری AGS/682 ماڈل 2019 ہنڈا سوک برنگ سفید پر گوجرانوالہ سے گلی نمبر پانچ گولڑہ شریف پہنچا۔تو ملزمان نامعلوم نے اس کو زبردستی روک لیا۔اور میرے بیٹے سے کار موبائل فون معہ رقم چھین لی۔مزاحمت کرنے پر میرے بیٹے پر فائرنگ کردی۔جو وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ملزمان کو میرا قریبی عزیز محمد افضل ولد عطاءاللہ ساکن گوجرانوالہ سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہے۔ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔تھانہ گولڑہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 641/22 بجرم 302/397 درج کر کے تفتیش شروع کر دی

مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

سابق شوہر نے شراب کی بوتل کے ساتھ جنسی زیادتی کی،ہالی ووڈ اداکارہ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

بیوی نے بیٹی اورساتھیوں سے ملکر اپنے شوہر کو بیدردی سے قتل کردیا

شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

Shares: