چیف جسٹس پاکستان سمیت چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائرکر دی گئی
چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجازالاحسن کیخلاف شکایت دائر کی گئی،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف بھی ایک اور شکایت دائر کرا دی گئی سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے شکایت درج کرائی، سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز کو عہدے سے ہٹایا جائےچیف جسٹس عمر عطا بندیال سمیت چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے،چاروں ججز نے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی،غلام محمود ڈوگر اور صوبائی انتخابات کیس میں ججز نے مس کنڈکٹ کی،شکایت کی کاپیاں سپریم جوڈیشل کونسل کے دیگر ممبران کو بھی ارسال کر دی گئیں
قبل ازیں خیبرپختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ خیبرپختونخوا بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غلط فیصلے نے جوڈیشل سسٹم کو داغ دار بنایا ہے، جوڈیشل ضابطہ اخلاق اور اپنےحلف کی خلاف ورزی کی گئی وفاقی حکومت چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرے، سینئر ججز کو نظرانداز کرنا جوڈیشل ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس